Ticker

6/recent/ticker-posts

سرگودھا: سات ‘دہشت گرد‘گرفتار

سرگودھا: سات دہشت گرد فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کے الزام میں گرفتار

پنجاب پولیس کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ محمد پاکستان کے 7 مبینہ دہشت گردوں کو فرقہ وارانہ فسادات کی منصوبہ بندی کرنے پر گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ، 6 جنوری کو سرگودھا میں سی ٹی ڈی کی ٹیم اور انٹیلیجنس عہدیداروں کو ایک تصدیق شدہ اطلاع ملی کہ دو دہشت گرد فرقہ وارانہ ہلاکتیں کرنے جارہے ہیں۔

سی ٹی ڈی ٹیم نے سرگودھا کے کوٹ مومن روڈ پر لقمان کینال پر مبینہ دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی ، جس پر دہشت گردوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

تاہم ، محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے محتاط انداز میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا ، مشرف عباس عرف باواجی اور امیرباز عرف شاہد ، سی ٹی ڈی نے ان کے قبضے سے ایک پستول ، رائفل ، دھماکہ خیز مواد اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی برآمد کیا۔

مبینہ دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران سات رکنی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا اور فرقہ وارانہ تشدد کرنے کا سازش انکشاف کیا۔

اس کے بعد سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مبینہ دہشت گردوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خوشاب سے کالعدم تنظیم کے دو ارکان اور سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

مبینہ دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران مزید انکشاف کیا کہ ان کا ماسٹر مائنڈ ، محمود اقبال عرف معسم پڑوسی ملک سے نیٹ ورک چلا رہا تھا اور یہ کہ اس خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے اسلحہ اور گولہ بارود خریدنے میں ملوث تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک کا بنیادی مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا اور ملک میں انتشار پھیلانا ہے 

Post a Comment

0 Comments